• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے عجائب گھر میں کاک روچ کافی، 17 سو روپے فی کپ قیمت

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے عجائب گھر میں کاک روچ کافی، 17سو روپے فی کپ قیمت، ڈرنک میں کاک روچ پاؤڈر کیساتھ یلو میل ورمز بھی شامل، ہالووین پر چیونٹیوں سے بنی خصوصی ڈرنک بھی پیش، بیجنگ کے ایک کیڑوں کے عجائب گھر نے منفرد اور کچھ لوگوں کے لیے عجیب و غریب ’’کاک روچ کافی‘‘ متعارف کرائی ہے، جس کے اوپر پسی ہوئی کاک روچ اور خشک یلو میل ورمز چھڑکے جاتے ہیں، جبکہ اس کی قیمت 45 یوآن (1700 روپے) فی کپ ہے۔ میوزیم کے مطابق جون کے آخر میں شروع کی گئی یہ ڈرنک حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے اور تمام اجزا روایتی چینی ادویات کی دکانوں سے حاصل کیے گئے ہیں، اس لیے اسے استعمال کیلئے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید