کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود میمن گوٹھ سولنگی اسٹاپ کے قریب تیز رفتارٹرک نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار 23سالہ وقار بروڑو ولد نذیر احمد موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سالہ واحد بخش ولد رسول بخش شدید زخمی ہوگیا حادثہ کے بعد متوفی نوجوان اور زخمی شخص کو فوری طورپرریسکیو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق متوفی نوجوان ملیرہاشم گوٹھ کا رہائشی اوربھینسوں کے باڑے میں کام کرتا تھا اور متوفی کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی گھرسے کھانا لے کرباڑے کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں حادثہ رونما ہوگیا،میمن گوٹھ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع پرسے فرارہوگیا ہے تاہم پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے اورٹرک ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔