کراچی ( اسٹاف رپورٹر )صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی و صوبائی وزیر سعید غنی اور جنرل سکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی نے پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والے جلسے کے لئے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا ،اس موقع پر رؤف ناگوری ، دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اتوار30نومبر کو کورنگی نمبر ساڑھے تین عیدگاہ گرائونڈ میں جلسہ ہو گا، سعید غنی نے کہا کہ اس سال پورے ملک میں پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس ضلعی سطح پر منایا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہچیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے ایک ساتھ ملک بھر میں منعقد ہونے والے جلسوں سے خطاب کریں گے ۔