• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انٹرنیشنل ٹورازم پراپرٹی کانفرنس ختم، شہریوں کی گہری دلچسپی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام آٹھویں پاکستان انٹرنیشنل ٹورازم پراپرٹی اینڈ مواقع کانفرنس اتوار کو مقامی ہوٹل میں ختم ہوگئی، دوروزہ کانفرنس میں مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے جس میں کراچی کے شہریوں اور اہم شخصیات نے گہری دل چسپی کا مظاہرہ کیا، میزبان تنظیم کے بانی اور سابق چیئرمین خورشید برلاس نے کہا کہ کانفرنس کو کراچی کے شہریوں نے جس طرح سپوٹ کیا اس پر ہم مشکور ہیں، تقریب کے آخری روز رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ایوارڈ اور شیلڈ تقسیم کئے ،تقریب سےوفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود ،چیئرمین آباد محمد حسن بخشی،ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگون ،چیئرمین پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار نےبھی خطاب کیا،خورشید برلاس نے سیاحت کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید