• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں جماعت ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرے، فاروق ستار، جلسے کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتوار کو ملیر میں ایم کیو ایم کے تحت ہونے والے جلسے کے سلسلے میں سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ملیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی، ایم کیو ایم کے دیگر مرکزی رہنما اور ذمے داران نے بھی جلسے کے حوالے سے مارکیٹوں ، دکانداروں اور عام شہریوں سے مل کر انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی، اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو صوبے کی حکمراں جماعت تسلیم کرے، شہری سندھ کے مسائل کی ذمے دار پی پی ہے، جس نے 17سال میں کراچی کا حلیہ بگاڑ دیا، کراچی کی سڑکیں تباہ حال ہیں،بلدیاتی ادارے ٹائون کی سطح پر ناکام نظر آرہے ہیں ، ملک کو ترقی دینے کے لئے کراچی کو اس کے جائز حقوق دینا ہوگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید