• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت جتنی کوششیں کر لے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، بلال سلیم قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ بھارت جتنی بھی سازشیں کرلے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، بھارتی حکمرانوں کی خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششیں نہ صرف ناکام ہوچکی ہیں بلکہ پوری دنیا بھارت کے مکروہ کردار کو پہچان چکی ہے، اپنے جاری بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات، سرحدی خلاف ورزیاں اور دہشت گردی کی پشت پناہی جیسے اقدامات بھارت کے چہرے کو مزید بے نقاب کر رہے ہیں،پاکستان نہ صرف ایک مضبوط دفاعی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کے عوام نظریاتی طور پر بھی انتہائی باشعور ہیں،پاکستان سنی تحریک، اہلسنت قیادت اور پوری قوم مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے ایک پیج پر ہیں اور دشمن کے ہر حربے کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید