• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایسٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں مقابلہ کے بعد2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں 4 اسٹریٹ کریمنلز، 1 منشیات فروش اور 2 گٹکا ماوا فروش بھی شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے 4 پسٹل بمعہ ایمونیشن، 26گرام آئس، 210پڑیاں/ پیکٹ گٹکا ماوا، 70 کلو چھالیہ، 6 موبائل فونز، 1 رکشا، 3 موٹر سائیکل اور 4020 نقدی رقم برآمد کرلی گئی،ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ گلشنِ اقبال، جمشید کوارٹرز، محمود آباد، مبینہ ٹاؤن اور سہراب گوٹھ کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی ہیں،ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید