کراچی( اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی میں پہ در پہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن شہر کی فضا کو ایک بار پھر خراب کیا جا رہا ہے، ہم ذمہ داران بالخصوص صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں اور اس میں ملوث شرپسند عناصر کومنظر عام پر لایا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے پر امن شہری ہیں اور امن و امان کے سلسلے میں ہمارا کردار صف اول کا ہے،پر امن کراچی کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔