• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہے، متعلقہ ادارے نوٹس لیں، الطاف شکور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ بدعنوانی ملک کی سرحدیں کھوکھلی کر رہی ہے، متعلقہ اداروں کو اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے، بدعنوانی ملک کو صرف براہ راست مالی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ سرمایہ کاری میں کمی، کمزور گورننس اور غیر مؤثر سرکاری اخراجات کی وجہ سے معیشت کو زیادہ نقصان ہوتا ہے، آئی ایم ایف نے اپنی حالیہ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ میں بدعنوانی کو مسلسل مسئلہ قرار دیا ہے، الطاف شکور نے کہا کہ احتسابی اداروں میں ہم آہنگی کا فقدان ہے اور سیاسی اثر و رسوخ ان کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کرتا ہے، آئی ایم ایف نے اینٹی کرپشن اداروں میں میرٹ اور شفاف تقرریوں اور آڈیٹر جنرل کے دفتر کو مزید بااختیار بنانے کی سفارش کی ہے، ملک کی سیاسی اشرافیہ، بشمول حکمران، بدعنوانیوں میں ملوث ہے، ”عمر بھر کااستثنیٰ“ کا تصور قانون کی حکمرانی کے منافی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید