کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ عوامی رابطہ مہم کے ذریعے تحرک کا بدل دو نظام پیغام پہنچائیں گے، ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی، سیاسی عدم استحکام اور اداروں کی بے یقینی نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے، تیل گیس پٹرول کوئلہ اور زراعت کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود سندھ میں غربت و افلاس اور عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں،پانی کی کمی کی وجہ سندھ کے کاشتکار پریشان اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلنا میں پانی نہیں چھوڑا گیا تو 2050 میں ساحلی پٹی کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول اپنا وجود کھو دیں گے،خوشحال بااختیار صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ مینار پاکستان میں منعقد عظیم الشان اجتماع میں سندھ کے دیرینہ مسائل اور سندھ کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کو قیام پاکستان کی قرارداد پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے پاکستان کو اس وقت دیانت دار قیادت، مضبوط حکمرانی اور عوامی ترجیحات پر مبنی واضح لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔