کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ . نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھتہ خوری میں ملوث صمد کاٹھیاواڑی گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم امیرحمزہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا ، ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق گرفتار ملزم 2019 سے لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالصمدکے فرنٹ مین یوسف عرف موٹا کے ساتھ منسلک ہے، گرفتارملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جولائی 2024 میں یوسف عرف موٹا کے ہمراہ ایک بلڈر سے بھتہ مانگنے گئے،کھارادر میں تعمیراتی سائٹ پر پہنچ کر یوسف عرف موٹا نے ایک مزدور کو بھتے کی پرچی تھمائی اورکہا کہ یہ پہنچا دے اور ملزم نے پسٹل نکال کرمزدورکی ٹانگ میں گولی ماردی،بعد ازاں رینجرز نے یوسف عرف موٹا اورامیر حمزہ کو گرفتارکرلیا تاہم ملزم امیرحمزہ 3 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوگیا۔