کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمشید روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکاراورایک راہ گیرشہری زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے جمشید کوارٹر تھانے تھانہ کی حدود جمشید روڈ نمبر2 پی ایس اوپمپ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاراورراہ گیرشہری زخمی ہوگئے،واقعے بعد زخمی پولیس اہلکار و راہگیر کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا،زخمی پولیس اہلکار کی شناخت رانانثار ولد نظرعلی اورراہ گیرشہری کی شناخت 42 سالہ شاہد ولد علی محمد کے نام سے کی گئی۔