کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے دائودئی بوہرہ کمیونٹی کی فلاحی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری اور فن و ثقافت کے فروغ کے لیے ریڈیئنٹ آرٹس کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دائودئی بوہرہ کمیونٹی کی ریڈینٹ آرٹس کی پہلی نمائش کے دورے پر بات چیت کرتے ہوئے کیاجس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 فنکاروں کے تخلیقی فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فن انسانی سوچ کو وسعت دینے اور سماج میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی طاقت رکھتا ہے،کمیونٹی کی خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کے لیے ثقافتی پلیٹ فارمز کی فراہمی جیسے اقدامات معاشرتی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، گورنر نے مختلف فنکاروں سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنے تخلیقی عمل اور فن پاروں کے پس منظر پر روشنی ڈالی۔