• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتم النبیین ﷺ کی حیات تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، مولانا عبید رضا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر اہلسنت مولانا عبید رضاعطاری مدنی نے کہا ہے کہ خاتم النبیین ﷺ کی مبارک حیات تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ، کامیاب وہ ہے جو فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خاتم النبیین ﷺ کی سنتوں کو اپنا معمول بنا لے، دعوت اسلامی کے زیر اہتما ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، حاجی محمد امین عطاری، شعبہ جات کے ذمہ داران، مذہبی، سیاسی، سماجی، انتظامی شخصیات کثیر تعداد میں شریک ہوئے، مولانا عبید رضاعطاری مدنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکار ﷺ نے آخرت کی بھلائی کا جو وظیفہ اپنی امت کو عطا فرمایا وہ یہی ہے کہ فتنوں کے دور میں سنت پر ثابت قدم رہیں، اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر فتنوں سے بچنا چاہتے ہیں تو سنت رسول ﷺ اور خلفائے راشدین کے طریقے کو اپنا شعار بنالیں، ایک امتی کی حیثیت سے ہمیں چاہئے کہ سنتوں کو اپنائیں اور اپنے عمل کے ذریعے انہیں عام کریں، یاد رکھیں سنتوں پر عمل ہمارے لئے مغفرت اور ترقی درجات کا ذریعہ ہے، مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے کہا کہ خاتم النبیین ﷺ کی مبارک حیات تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید