• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کوڈ 2025ء مسترد، مقررہ کم از کم اجرت ادا کی جائے، مزدور رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مزدور رہنمائوں کامریڈ گل رحمٰن، ناصر منصور، حبیب الدین جنیدی، سائرہ فیروز اور دیگر نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو نسل اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش اور فیکٹریوں میں جاری لاقانونیت مزدور اتحاد کی طاقت سے ناکام بنائیں گے، وہ اتوار کو یہاں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں منعقد لیبر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس میں خواتین سمیٹ مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مزدور راہنمائوں نے لیبر کوڈ2025 ء کا ڈرافٹ مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیکٹریوں میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی یقینی بنائی جائے، تمام محنت کشوں کو تحریری تقرر نامے دیے جائیں، مقررہ کم از کم اجرت، سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی (پنشن ) میں رجسٹریشن یقینی بنائی جائے، ہراسانی کا خاتمہ اور یونین سازی کے حق کا احترام کیا جائے، ٹھیکےداری نظام ختم کیا جائے، ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں لیبر قوانین، سوشل سیکورٹی و پنشن لاگو کیے جائیں، عالمی برانڈز کے معاہدوں میں حقیقی مزدور نمائندوں کی شمولیت لازمی ہو، آئی ایل او کنونشنز، جی ایس پی پلس اور عالمی معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، پیکا، نج کاری، 27ویں ترمیم اور عدلیہ سے متعلق ترامیم واپس لی جائیں، این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کے خلاف سازشیں بند کی جائیں، نئے صوبوں کے قیام کے منصوبے ترک کیے جائیں، بلدیاتی حکومتیں بااختیار بنائی جائیں، فلسطین و وینزویلا پر امریکی و اسرائیلی جارحیت بند کی جائے، فیصل آباد سانحے کے لواحقین کو فی کس 30 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے، آئی ایل او بلدیہ متاثرین کے مطالبات تسلیم کرے اور انشورنس معاہدے کی کاپی فراہم کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید