• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اس ہفتےبحرین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف اس ہفتے بحرین کا اپنا پہلا دورہ کریں گے۔ انہیں اس کے لیے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے دعوت دی ہے۔ وزیراعظم اور ان کے وفد بدھ (26 نومبر) کو دارالحکومت مناما پہنچیں گے اور دو روز قیام کریں گے۔ بادشاہ بدھ کے روز وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید