اسلام آباد(فاروق اقدس)دبئی ایئر شو میں گو کہ بھارت کو اپنے تیجس فائٹرطیارے کو پیش آنے والے حادثے سے جہاں بڑا نقصان پہنچا وہیں اس کی دفاعی ساکھ کو بھی ناقابل تلافی دھچکا لگا اور اب عالمی اسلحہ خریداروں کے سامنے بھارت کے تیجس فائٹر طیارے کا حادثہ قومی اعزاز کے لیے ایک نیا بڑا نقصان ہے،جس کا شہرہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی ہو رہا ہے۔ واقعہ اس ہفتے کے اثر و رسوخ کے مقابلے کا اختتام تھا، جس میں بھارت کا بڑا حریف پاکستان بھی شریک تھا،برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، لیکن یہ واقعہ اس ہفتے کے اثر و رسوخ کے مقابلے کا اختتام تھا، جس میں بھارت کا بڑا حریف پاکستان بھی شریک تھا، 6 ماہ قبل دونوں پڑوسی ممالک نے دہائیوں کی سب سے بڑی فضائی لڑائی میں سامنا کیا تھا۔