• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سیٹلائٹ آپریٹرز پاکستان میں آپریشنز کیلئے واضح ضوابط اور اجازت کے منتظر

اسلام آباد (مہتاب حیدر)عالمی سیٹلائٹ آپریٹرز پاکستان میں آپریشنز کیلئے واضح ضوابط اور اجازت کے منتظر، اسٹارلنک سمیت بین الاقوامی آپریٹرز کو پاکستان میں خدمات کے آغاز کے لیے PSARB کی اجازت درکار۔ تفصیلات کے مطابق بڑے عالمی سیٹلائٹ آپریٹرز پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے واضح ضوابط اور باضابطہ اجازت ناموں کے اجرا کے منتظر ہیں۔ بین الاقوامی سیٹلائٹ آپریٹرز، جن میں اسٹارلنک، ایمیزون کوئپر، ون ویب، شنگھائی اسپیس کوم اور گیلیکسی اسپیس شامل ہیں، پاکستان میں جدید براڈبینڈ اور مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں، تاہم ملک میں اپنی خدمات کے آغاز کے لیے انہیں پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ سے اجازت درکار ہے۔ سرکاری اعلیٰ ذرائع نے ’دی نیوز‘ کو تصدیق کی کہ لو ارتھ آربیٹ سیٹلائٹ برج جیسے اسپیس ایکس اسٹارلنک، ون ویب، شنگھائی اسپیس کوم سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، ایمیزون کوئپر اور گیلیکسی اسپیس،دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں، خصوصاً دور دراز اور محروم علاقوں میں، تیز رفتار کنیکٹیویٹی فراہم کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید