اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسقط میں سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح اور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی پذیرائی کی ہے۔ جبکہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔اتوار کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کی۔