کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے دو اہم زونز کے ڈائریکٹرز ایکس پاکستان رخصت پر روانہ ہو گئے ہیں۔ رخصت میں جانے والوں میں کراچی زون کے ڈائریکٹر منتظر مہدی ہیں اور ان کی جگہ قائم مقام چارج گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم زونل آفس سلیمان علی کو سونپ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر شہزاد بخاری بھی رخصت پر جا چکے ہیں اور ان کی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم ظفر کو قائم مقام چارج سونپ دیا گیا ہے۔