• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پہلےعالمی مقابلہ حسن قرأت کا آغاز آج ہوگا

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت اآج بروز پیر جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گا جو 29نومبر تک جاری رہے گا ، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے حفاظ قرآن مقابلے میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ او آئی سی کے 57 رکن ممالک کے قرأت اور حفاظ کرام مقابلے میں حصہ لیں گے۔مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے حفاظ و قرأ کے درمیان مختلف کیٹگریز میں مقابلے4دن تک جاری رہیں گے۔ مقابلے میں اول ، دوئم اور سوئم آنے والے قرأ کو 29نومبرکو انعامات سے نوازا جائے گا ۔ عالمی سطح کے4 قرأ ججز کے فرائض سرانجام دیں گے، قاری سید صداقت علی چیف جج ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید