• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمان رہی ہے، سربلند جوگیزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمان رہی ہے پارٹی نے غریب و پسماندہ طبقات کے حقوق کے حصول کیلئے ہر دور میں عملی جدوجہد کی ہے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طاقت کے ساتھ حصہ لیں گے جیالے پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم تیز کردیں یہ باتیں انہوں نے امیدواروں ندیم احمد خان ، ملک ذیشان حسین ، رومیل غلزئی اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کی ہے پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کیا تعلیم اورانفراسٹرکچر کے منصوبے متعارف کرائے اب بھی صوبے میں پیپلز پاٹی کی حکومت عوام کی بلاتفریق رنگ ونسل خدمت کررہی ہے صحت کارڈ ، کسان کارڈ ، طلباء و طالبات کیلئے اسکالر شپ پروگرام شروع کئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید