کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی حاجی اسماعیل لہڑی سہیل خان کاکڑ حاجی روزی خان مندو خیل حاجی باری داد کاکڑ عبدالمجید بنگل زئی عبدالمجید رئیسانی جعفر خان کاکڑ حاجی محمد گل مبین شاہ کاکڑ حاجی عطا اللہ خان حاجی عمر شاہ افریدی ملک نور خان کرد منیر احمد بنگلزئی حاجی محمد امین عبدالمجید پرکانی بابو محمد شہی ۔ زکریا خان عبدالمنان بنگلزئی اور دیگر کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرز نے کمشنر کوئٹہ کور کمانڈر کوئٹہ آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیاہےکہ افغان بارڈر پر کھڑی گاڑیوں کی واپسی میں رکاوٹیں دور کی جائیں انہوں نے کہاکہ خالی ٹرکوں کو تلاشی کابہانہ بناکر 10 سے 15 دن تک انتظارکرایاجاتا ہے جس کی وجہ سے ڈرائیورز اور ٹرک مالکان سخت اذیت میں مبتلا ہیں انہیں اس تکلیف سے نجات دلائی جائے اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو ٹرانسپورٹرز احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔