کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس،ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں سے بھی کثیر تعداد میں امیدوار شریک ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید نے سینٹر کا دورہ کر کے ٹیسٹ کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔