• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے،نور الدین کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سابق صدر نور الدین کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں بلدیاتی انتخابات میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کریں گے جیالے پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات جدوجہد کریں یہ باتیں انہوں نے اتوار کو پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں ، تنظیمی امور ، انتخابی حکمتِ عملی ، وارڈ سطح پر رابطہ مہم اور عوامی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا نورالدین کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھا ہے اور عوام کی طاقت سے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی تمام وارڈز میں اپنے امیدوار کھڑے کرکے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید