• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے، مجلس احرار اسلام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے مجلس احرار اسلام اس کے تحفظ کو اولین ذمہ داری سمجھتی ہے ملک میں کسی سطح پر بھی اس عقیدے کو کمزور کرنے یا متنازع بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے سربراہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس ،مولانا سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار،قاری محمد قاسم بلوچ، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد اکمل، مولانا محمد الطاف معاویہ، قاری صفوان یوسف اور دیگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماؤں نے کہا کہ حکومت  پاکستان کے آئین میں ختم نبوت کے حوالے سے موجود واضح دفعات پرمؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائے نوجوان نسل کی دینی تربیت اور عقائد کی درست تفہیم کے لیے مدارس، مساجد اور تعلیمی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنایاجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید