کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ارباب کرم خان روڈ پر مسلح افراد نے مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کو موٹرسائیکل سے محروم کر دیا پولیس کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کا ترجمان کاشف حیدری گزشتہ روز موٹرسائیکل پر کرانی روڈ جا رہا تھا جیسے ہی ارباب کرم خان روڈ پر پہنچا تو دو مسلح افراد اسلحے کے زور پر ان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے سریاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔