• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دور جدید میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکارممکن نہیں، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ دور جدید میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا میڈیا حقائق عوام کے سامنے لائے تاکہ بے بنیاد افواہوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے یہ باتیں انہوں نے نجی یوٹیوب چینل کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں فرح عظیم شاہ نے کہا کہ اگلے ماہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جن میں خواتین کو بھی بڑھ چڑھ کر جنرل نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے تاکہ وہ براہ راست عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے بلدیاتی سسٹم کا حصہ بنیں اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ خواتین نے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے ملک اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا ہے اس موقع پر یوٹیوب چینل کے سی او دوست محمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور چینل کے ملازمین اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
کوئٹہ سے مزید