• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادات سماجی تحریک عوام کی فلاح کے لئے کام کرے گی،قائدین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سادات سماجی تحریک بلوچستان کے صدر سید محسن شاہ غرشین اور جنرل سیکرٹری سید الطاف شاہ بخاری نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئےسادات سماجی تحریک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے بہت جلد صوبے کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں تحریک کو فعال بنایا جائے گا اور عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا یہ باتیں انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ سادات سماجی تحریک پاکستان کے تمام صوبوں اور اضلاع میں فعال اور سادات سمیت دیگر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی جبکہ تحریک بیرون ملک بھی وجود رکھتی ہے تحریک کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا ہے اور آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تمام سادات کرام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ تحریک کے جھنڈے تلے متحد ہوکر سادات سمیت دیگر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کریں۔
کوئٹہ سے مزید