کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پی پی ایچ آئی کے بورڈ کا 56 واں اجلاس منیر احمد بادینی کی زیرصدارت ہوا چیئرمین منیر احمد بادینی نے نئے سی ای او ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بنیادی صحت کی ضروریات کا بخوبی علم ہے امید ہے کہ وہ طریقہ کار میں تبدیلی اور جدت لاتے ہوئے صوبے میں طبی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بنیادی صحت کے نظام کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے بلوچستان کی آبادی کا بڑا حصہ طبی سہولیات کے لئے بی ایچ یوز ، سی ڈیز اور ایم سی ایچ سینٹرز پر انحصار کرتی ہے تاہم مانیٹرنگ ،افرادی قوت ،ادویات کی فراہمی ،پروکیورمنٹ اور انوینٹری نظام میں کمزوریاں سامنے آئی ہیں ہم نے شفاف اور ڈیٹا بیسڈ اصلاحاتی پلان تیار کیا ہےادویات ، آلات اور عملے کی دستیابی کے لیے مانیٹرنگ ونگ قائم کیا جارہا ہےمیڈیکل افسران باقاعدہ دورے کریں گے۔