کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن غفار خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر حملہ قابل مذمت ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا ایک بیان میں غفار خان کاکڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر حملہ جبر کی بدترین مثال ہے ان پر حملہ کرنے والوں نے پوری قوم کی خواتین کی عزت کو مجروح کیا ہے ہم واضح کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنی قیادت کے ساتھ بانی کی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کسی کو سیاسی انتقام کے لیے خواتین کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے یہ تشدد حکومتی سرپرستی میں کیا گیا اس حوالے سے پارٹی آئندہ کا لائحہ عمل طےکرے گی۔