کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر نےکہاہے کہ ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف مہم کو جاری رکھا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی سربراہی میں ماہانہ ایس پی ویڈیولنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نےتمام ایس پیز کو کرائم کنٹرول کے حوالے سے ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے سٹاف کی استعداد کار کو بڑھائیں اورریلوے میٹریل چوری کے کیسز کا مناسب تجزیہ کرکے اس میں ملوث ملزمان بالخصوص عادی مجرموں کو سزا دلوائیں سی ڈی آر جیسی سہولت کو استعمال کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کی لوکیشن کا پتہ لگا کر انہیں گرفتار کریں ریلوے مٹیریل کی چوری کسی طرح بھی برداشت نہیں کی جائے گی آئی جی ریلویز نے نئی بھرتی ہونے والی لیڈی کانسٹیبلز کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لیڈی اہلکار نارمل ڈیوٹی انجام دیں گی اور انکو ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر بھی مامور کیا جائے گاریلویز پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن کا سسٹم فعال ہو چکا ہے۔