کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری اور چیئرمین بلدیاتی الیکشن کمیٹی حاجی عین اللہ شمس نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اقلیتی برادری کی نمائندگی کے لیے اقلیتی امور کمیٹی کا اعلان کیا ہے شہزاد کندن مسیح کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ناصر مسیح ایڈووکیٹ اور یونس مسیح کو معاونین مقرر کیا ہے کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر انتخابی سرگرمیوں کو منظم کرتے ہوئے اقلیتی برادری میں رابطہ مہم تیز کرے ۔