کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ صوبائی مسلط حکومت زندگی کے تمام شعبوں میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے صوبے میں کرپشن و کمیشن کا بازار گرم ہے ہر طرف اقربا پروری اور سفارش کلچر کی وجہ سے نظام بری طرح ناکامی سے دوچار ہے جبکہ شہر کو سیکورٹی اور چیک پوسٹوں کے ذریعے کسی جنگ زدہ شہر کی تصویر بنادی گئی ہے کوئٹہ میں نہ بجلی نہ گیس نہ موبائل ڈیٹا کام کررہاہے جبکہ ہر طرف سڑکیں بند کردی گئی ہیں جنہیں عوام کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی ہے وہ عوام کے لئے بلائے جان بن گئے ہیں ان خیالا ت کا اظہار پارٹی نائب چیئرمین اول مرزاحسین ہزارہ اور جنرل سیکرٹری احمد علی کوہزاد نے چلتن ٹاؤن اور زرغون کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی مرحلے کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا انہوں نے کہاکہ اس وقت صوبے کے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کی حقیقی نمایندگی کی انتہائی ضرورت ہے عوام کو اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگااجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات قادر نائل، مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری غلام رضا، مرکزی سیکرٹری مالیات یونس چنگیزی اراکین مرکزی کونسل غلام علی ہزارہ، داؤد چنگیزی، عصمت یاری، ایڈووکیٹ مجتبیٰ زاہد، ناظر لطیف، عبدالمجید حیدری اور ایچ ایس ایف کے صدر منظور حنان نے بھی شرکت کی۔