کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حافظ ادریس ، ڈاکٹر ہارون اور ڈاکٹر احسان نے کہا ہے کہ امن کیلئے روزگار کی فراہمی ضروری ہے روزگار کے بغیر امن کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں بنایا جاسکتا ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو باعزت روزگار کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرسکیں خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلیے 20 نئے سلائی سینٹر قائم اور عوام کو مفت علاج کی سہولت کی فراہمی کیلئے 10 مفت ڈسپنسریوں کا آغاز کیا جارہا ہے یہ باتیں انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر میر شاہجہان گرگناڑی ، بخت خلجی ،میر شکر خان رئیسانی ،خدائے دوست کاکڑ ،ملک اسلم بازئی ، حاجی جمعہ گل اور ملک فہیم بڑیچ سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پہلے ہی خواتین کے لیے سلائی اور بیوٹیشن سنٹرز چلا رہی ہے جن میں سیکڑوں خواتین ہنر سیکھ رہی ہیں نئے سلائی سنٹروں کے قیام کو خواتین کی خود مختاری اور معاشی استحکام کے لیے سنگ میل سمجھتے ہیں شہر کے 10 سے زائد علاقوں میں نئے سلائی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 10 مفت ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔