کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کے زیر اہتمام 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف آج منگل کو دن بارہ بجے کوئٹہ میں ضلعی کچہری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا وکلاء سے مظاہرے میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے وکلاء تنظیموں کے بیان میں کہاگیاہےکہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم نہ صرف آئین کی روح سے متصادم ہیں بلکہ اداروں کے اختیارات کے توازن، بنیادی حقوق اور جمہوری ڈھانچے پر بھی گہرے منفی اثرات مرتب کرتی ہیں یہ ترامیم آئین کی بالادستی، عدلیہ کی خودمختاری اور شہری آزادیوں کے لیے سنجیدہ خطرات پیدا کرتی ہیں جنہیں مسترد کرنا ہر ذمہ دار شہری اور وکیل کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔