کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپرہائی وے پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کے دوران مبینہ طور پر شرپسند پولیس پر دھاوا بول کر حراست میں لئے گئے افغان باشندوں کوچھڑا کر لے گئے ، تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانہ کی حدود سپرہائی وے جمالی پل کے قریب پولیس آپریشن کے دوران شرپسندوں نے پولیس پر حملہ کر دیا ، شرپسندوں نے پولیس موبائل اور اہلکاروں پر پتھر اور ڈنڈے برسانا شروع کر د ئیے اور فائرنگ بھی کی جس سے پولیس اہلکار آپریشن ادھورا چھوڑ کر موقع سے چلے گئے ، حملے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے اہلکار محفوظ رہے ، آپریشن کے دوران افغانیوں کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں ان کے ساتھی چھڑا کر لے گئے۔