• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، محمود حسین لائبریری میں 5 تا 30 نومبر کتب نمائش ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ڈاکٹر محمود حسین لائبریری جامعہ کراچی "مہینہ کی کتابیں" کے تحت ’’اقبال اور فکر کی بیداری‘‘ کے عنوان سے 5تا 30نومبر کتابوں کی نمائش منعقد ہوگی۔ہیڈ لائبریرین ڈاکٹر نرگس فاطمہ کے مطابق نمائش میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی ادبی خدمات، ان کی فلسفیانہ بصیرت، خودی (خود انحصاری)، اتحاد، ہمت، فضیلت اور امت مسلمہ کی خود شناسی اور نشاۃ ثانیہ کے لئے ان کے وژن کو اجاگر کرنے کے لئے لائبریری کے مجموعے میں دستیاب منتخب کتابیں اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں موجود ہوں گی۔نمائش کا مقصد بہت سی ایسی منفرد کتابیں جو کتب خانے کا حصہ ہیں اور مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں قارئین کے سامنے لانا اور اقبال کی بصیرت کے ذریعے مطالعے کا ذوق و شوق بڑھانا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید