کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے کم عمر لڑکی کے اغوا اور زیادتی کےمقدمے میں الزام ثابت ہونےپر ملزم کو عمرقید کی سزا سنادی،عدالت نے ملزم کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے کاحکم دیا، ملزم کو اغوا کے جرم میں 10سال قید کی سزا بھی سنائی گئی، عدالت نے ملزم کو 10لاکھ روپے متاثرہ لڑکی کوبطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، عدالت نےقرار دیا کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کے گھرانے کے اعتماد کا غلط فائدہ اٹھایا، متاثرہ لڑکی کی جرات، بیان اور طبی معائنہ کرانا قابل تحسین ہے،استغاثہ کے مطابق زیادتی کا یہ واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا، ملزم نے جھوٹی شادی کا دعویٰ کرکے جرم چھپانے کی کوشش کی۔