• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن منصوبہ، کنٹریکٹر کام مکمل نہ کرسکا، خمیازہ شہریوں نے بھگتا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے مفاد میں کسی بھی منصوبے پر اعتراض لگانے کا مقصد کسی کام میں بہتری لانا ہوتا ہے، شہر کے بڑے منصوبوں کا اصل فائدہ عوام کو ہوتا ہے، مگر جب تک منصوبہ مکمل نہ ہو، شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، جب گرین لائن کی تعمیر کا آغاز کیا گیا اس وقت بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہواتھا، جب اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس وقت میونسپل پارک تک اس منصوبے کا دائرہ کار تھا، لیکن متعلقہ کنٹریکٹر کام مکمل نہ کرسکا، جس کا خمیازہ کراچی والوں کو بھگتنا پڑا، بدقسمتی سے جب اس منصوبے کے نئے فیز کا آغاز ہوا تو کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل ہو چکے اور آئندہ چند روز میں کام باقاعدہ شروع ہو جائے گا،وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کیے، میں وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی کو مزید ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے، ہم سب متحد ہوکر شہر کے لیے کام کریں تو کوئی قوت ترقی سے نہیں روک سکتی۔ وہ پیر کو یہاں ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن منصوبے کے کام کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس مو قع پر وفاقی حکومت کے صوبہ سندھ کے ترجمان راجہ خلیق الزما ن انصاری اور دیگر موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید