• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی گج ڈیم تعمیر ؛واپڈا اور ٹھیکدار کو مل بیٹھ کر کوئی قابل قبول حل نکالنے کی ہدایت

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نےʼʼ نئی گج ڈیم کی تعمیر ʼʼسے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران واپڈا اور ٹھیکدار کو مل بیٹھ کر کوئی قابل قبول حل نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے ،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے سوموار کے روز کیس کی سماعت کی تو واپڈا کے وکیل سلمان منصور نے موقف اختیار کیا کہ ٹھیکدار معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے اور منصوبے کی لاگت بھی بڑھ رہی ہے، جسٹس ارشد حسین شاہ نے فریقین کے وکلاء کو کہاکہ مل بیٹھ کر کوئی قابل قبول حل نکال لیں ،ہم آپ کو تین ہفتوں کی مہلت دے دیتے ہیںجبکہ چیف جسٹس نے کہاکہ اگر باہمی بات چیت کے ذریعے معاملہ حل نہ ہوا تو ہم فیصلہ کردیں گے۔
اسلام آباد سے مزید