اسلام آباد( نیو زرپورٹر) روزنامہ جنگ راولپنڈی کےادارتی عملہ کے سابق سینئر رکن متین فکری گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ وہ عبد المالک کے والد اور محمد ندیم خان کے ماموں تھے۔ ان کی نما زجنازہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مرحوم کو ایچ الیون قبرستان اسلام آ باد میں سپر دخاک کردیاگیا۔