• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شاہ نجف پارک میں شجرکاری مہم

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شاہ نجف پارک خیابان سیکٹر میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا،شاہ نجف پارک میں مختلف درخت لگائے گئے جن میں سکھ چین،پاپولر اور لجسٹرومیا اور دیگر اقسام کے درخت شامل ہیں۔ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی شجر کاری مہم کا مقصد فضائی آلودگی کو کم کرنا اور شہر کو سرسبز بنانا ہے،جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس پر پودے لگائے جا رہے ہیں،شجرکاری مہم سے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔اس حوالے سے ایم ڈی پی ایچ اے احمد حسن رانجھاکا کہنا تھا کہ عوام ہارٹیکلچر ایجنسی کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور راولپنڈی شہر کو خوبصورت اور آلودگی سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اسلام آباد سے مزید