اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) قومی کمیشن وقار نسواں نے صنفی تشدد روکنے کیلئے آگہی مہم شروع کر دی ۔ ٓآن لائن ہراسگی میں اضافے پر قومی کمیشن کا اظہار تشویش ، صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ فعالیت کی عالمی مہم کے تحت، قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں نے جدید ترین جینڈر بیسڈ وائلنس کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے اس سال کے موضوع کے مطابق، کمیشن سےملک بھر میں خواتین اور بچیوں کے خلاف ٹیکنالوجی کے ذریعے کیے جانے والے صنفی تشدد میں تشویشناک اضافے پر تشویش ظاہر کی اوراس میں کمی لانے کے اپنے قومی عزم کو اُجاگر کر رہا ہے۔پاکستان سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے اشتراک سے، اور ڈیجیٹل خطرات بشمول ڈیپ فیکس، سائبر اسٹاکنگ، بلیک میلنگ اور آن لائن ہراسگی میں تیزی سے اضافے کے جواب میں، کمیشن آگاہی مہم شرو ع کر رہا ہے ۔