راولپنڈی (سٹاف ر پورٹر)تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں ایک خاتون سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے ، 32سالہ خاتون گھرمیں مردہ پائی گئی ،پولیس کے مطابق گلزار قائدمیں سدرہ نامی خاتون کی تین چار روزپرانی لاش اس کے گھرسے ملی ،اس کی اپنے شوہر سے ناچاقی چل رہی تھی اور وہ گھرمیں اکیلی رہ رہی تھی ،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردی ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں ٹرین کی ٹکر لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس نے ظاہری پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی گئی۔