اسلام آباد (فاروق اقدس ) پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ڈھاکہ میں سب سے بڑی پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کی میزبانی کی جس میں بنگلہ دیش کےطلبہ کیلئے تعلیمی پروگرامز اور سکالرشپ کے مواقع پیش کئے گئے ہیں۔ تقریب میں پاکستان کی 15 سے زائد نمایاں جامعات کے نمائندگان نے حصہ لیا اور اپنے مختلف کورسز اور مواقعوں کے بارے میں اگہی فراہم کی،یہ ایکسپو پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا حصہ ہے جو اگست میں پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران شروع کیا گیا تھا ، تقریب میں بنگلہ دیش کے وزارت نوجوانان و کھیل کے سیکرٹری محمد محبوب العالم بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔