کراچی(نیوزڈیسک)ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹ گیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں پھٹنے والا ہیلی گُبی آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فُٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔فرانسیسی موسمیاتی ادارہ کا کہنا ہے کہ ہیلی گُبی آتش فشاں 12 ہزارسال میں پہلی بارپھٹا ہے۔فرانسیسی موسمیاتی ادارہ کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن ، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچ گئے۔