پشاور (لیڈی رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا خوا سہیل افریدی نے خیبر پختونخوا نے جس ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ہم اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں لیکن ہیلتھ ایمرجنسی کو عملی جامع پہنانے کے لیے صوبے کے تمام ہسپتالوں کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی جس کی وجہ سے عام شہری ان سہولیات سے محروم ہیں اور حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو ان بورڈ لے کر ہیلتھ ایمرجنسی کو کامیاب بنائے نہ کہ اس پر پولیٹیکل پوائنٹ سکورنگ کرے۔ ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے وائی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اصف خان اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہترین ایکوپمنٹ کے ذریعے خیبر پختون خوا میں شدید کمی کا شکار آئی سی یوز کا اضافہ کریں دور دراز سے انے والے لوگ ائی سی یوز میں بیڈز کی کمی کی وجہ سے موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 سالوں سے یہاں پر ڈاکٹرز بدترین سیاسی انتقامی کاروائیوں کہ بھینٹ چڑھ رہے ہیں حال ہی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے ڈاکٹر نجیب اور ڈاکٹر ماجد اور ڈاکٹر رفیع نے ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں ہونے والی کرپشن کو میڈیا اور حکومتی نمائندوں کے سامنے اجاگر کیا تو سروس ٹریبونل کی جانب سے ریلیف فراہم کرنے کے باوجود محکمہ صحت نے معطل کر دیا اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔