• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحر کرم نے ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

پشاور(خصوصی نامہ نگار)بحر کرم خان نے ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس سے قبل وہ ڈائریکٹر ورکس کے عہدے پر کام کررہے تھے ، موصوف اس سے قبل بھی ڈائریکٹر سپورٹس کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے شبانہ روز کام کررہے ہیں زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کا بھرپور تعاون حاصل ہے امید ہے کہ ان کی سرپرستی میں پشاور یونیورسٹی سے مزید اچھے اکھلاڑی سامنے آئیں گے جو پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
پشاور سے مزید