• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائل نے میڈیا کرکٹ لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پی پی سی قبائل نے پی پی سی پینتھرز کو ہراکر پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام جاری میڈیا کرکٹ لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس چودھری ذوالفقار حمید مہمان خصوصی تھے، پشاور پریس کلب ایم ریاض،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید ،شہزادہ کوکب،صدر کے ایچ یو جے کاشف الدین،سینئر صحافی شمیم شاہد،جنرل سیکرٹری طیب عثمان اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیمی فائنل میں پی پی سی پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز اسکور کئے، زاہد مداد 49ن رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ارسلان نے 21رنز بنائے۔قبائل کی جانب سے کپتان بلال آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پی پی سی قبائل نے مطلوبہ ہدف آخری اوورمیں حاصل کیا۔شاہ فیصل نے 34رنز، بلال آفریدی نے 16 اور شاہد آفریدی نے 14رنز بنائے۔زاہد امداد نے دو جبکہ اسرار اور تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور سے مزید